پی ٹی آئی قیادت  کا مشاورت کے بعد 2 مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ

108

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی قیادت  نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے  پیش کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے آگے صرف 2 ہی مطالبات رکھے گی ، جس میں  پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کاتحریری مطالبہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت سے مذاکرات کے لیے ہم نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہےکہ 2 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کرینگے، بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی مفاد میں قربانیاں دیں ہیں،  امید ہے کہ مذاکرات میں پیش کردہ مطالبات کے بعد حکومت کی جانب سے مثبت جواب آئے گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔