ٹنڈوجام ،نور شاہ قبرستان میں درختوں کی کٹائی

219

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام نورشاہ قبرستان میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری لاکھوں کی مالیت کے درخت کاٹ کر فروخت کیے جارہے ہیں ،انتظامیہ خاموش تماشائی، درخت کی کٹائی سے روکنے پر نامعلوم حملہ آور ایک شخص کو زخمی کر کے فرار، بااثر افراد کی وجہ سے انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی، رائو عمران۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قدیم قبرستان نور شاہ بخاری میں اطلاعات کے مطابق لوگوں کے ثواب کی نیت سے لگائے گئے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اس پرٹنڈوجام کے سابق کو نسلر رائو عمران نے بتایا کہ قبرستان میں درخت کاٹ کر بیچنے کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے اس پر ان کے ایک ساتھی ڈاکٹروقاص عطاری نے قبرستان کا دورہ کرکے ٹنڈوجام تھانے پر رپورٹ درج کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آج ڈاکٹر وقاص عطاری اپنی والدہ کی قبر کو صحیح کرانے کے لیے مزدور کو لے کر آئے تھے جب مزدور شیر علی کام کر رہا تھا تو اچانک اس پر نامعلوم حملہ آور نہ حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اس ٹنڈوجام تھانے کے ایس ایچ اواسلم ہلو نے قبرستان کا دورہ کرکے کٹے ہوئے درخت دیکھے انہیں بتایا گیا کہ قبرستان میں لگے ہوئے نلکے بھی چوری کر لے گئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جو بھی مزدور پر حملے میں ملوث ہیں انہیں اور جو قبرستان کے درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنے میں ملوث ہیں ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔