محرابپور،پروٹین(فیڈ) فیکٹری میں نوجوان کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکاوالد کوقتل کاشبہ

65

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور کی پروٹین( فیڈ) فیکٹری میں نوجوان کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا،والد نے قتل کا شک ظاہر کر دیا، پولیس پر فریق بننے کا الزام، گزشتہ روز ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں رضا برادر پولٹری پروٹین (فیڈ)فیکٹری میں مبینہ کرنٹ لگنے کے واقعے میں پراسرار طور پر جاں بحق21 سالہ انصاف لاشاری کے والد غریب نواز لاشاری نے بتایا کہ بیٹے کی 6 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، انصاف لاشاری کے منع کرنے کے باوجود محلہ دار ہدایت، نیاز اور ہمت بھانبن زبردستی بیٹے کو محراب پور لے گئے جنہیں مبینہ کرنٹ لگنے کے واقعے میں ان کی موت بتائی جا رہی ہے حالانکہ مرحوم کے جسم پر کرنٹ لگنے کا نشان تک نہیں ہے ہمیں بیٹے کے قتل کا شک ہے ہالانی اور اکری پولیس تھانوں کی پولیس فریق بنی ہوئی ہے ہم ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،دوسری طرف فیکٹری انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا لیکن ان کا مؤقف نہیں مل سکا۔