محرابپور،فیض گج شاخ میں پھنسی اندھی ڈولفن کو مقامی افراد نے بچالیا

56

محراب پور(جسارت نیوز) آج اکری کے قریب فیض گنج شاخ کی آر،ڈی 54 کے مقام پر مقامی افراد نے نایاب نسل کی اندھی ڈولفن دیکھ کر اسکی اطلاع اکری پولیس کو دی جس نے محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا جنہوں نے مقامی رضا کاروں کی مدد سے ایک ریسکیوآپریشن کے ذریعے ڈولفن کو زندہ نکال کر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف کے آفیسر کا کہناتھا کہ کسی بھی شاخ میں نظر آنے والی ڈولفن کو مارنے کے بجائے اسکی نشاندہی ہمیں کی جائے تاکہ اسے بحفاظت نکال کر دریا میں چھوڑ کر ڈولفن کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔