محرابپور،تین شہری موٹرسائیکل سے محروم

60

محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی اور چوری کی واردات میں تین شہری موٹر سائیکل سے محروم، شہریوں نے چابی چور پکڑ لیا دھلائی بعد پولیس حوالے، خان واہن پولیس تھانہ کی حدود میں کوٹری کبیر روڈ پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر درزی قدیر سومرو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں سبزی منڈی سے سمیر اوڈ اور نیو بکری محلہ سے محسن کھوسو کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گئے، محراب پور پولیس تھانہ کی حدود نیو ٹاؤن کے علاقے میں گودام روڈ پر موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے ایک چابی چور کو اہل محلہ نے پکڑ کر دھلائی کے بعد پولیس حوالے کر دیا ہے، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔