جدوجہد رنگ لے آئی، مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ترجمان جے یو آئی کا ردعمل

125
Thanksgiving Day across the country tomorrow

اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام(ف) کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہاکہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ کریم نے سرخرو کیا۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہماری جدوجہد رنگ لے آئی، جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں، دینی اداروں کے تحفظ کے لیے علما کا اتحاد اہم ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔