پارا چنار واقعہ: عوامی مشکلات کے پیش نظر  کراچی میں جاری احتجاجی دھرنا 2 مقامات سے ختم

194

کراچی:سندھ حکومت کی اپیل کے بعد  عوامی مشکلات کے پیش نظر  پارا چنار واقعہ پر کراچی میں جاری دھرنے دو مقامات سے ختم کر کے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق شیعہ برادری نےکرم واقعہ پر  کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے دیےہوئے ہیں، ا ب بھی  10 مقامات پر تاحال دھرنے جاری ہیں، جس میں نارتھ کراچی پاور ہاؤس، فائیواسٹار، گولیمار، نمائش چورنگی،شارع فیصل،یونیورسٹی روڈ، ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹان، سرجانی ٹان کے ڈی اے فلیٹس، شارع پاکستان، گلستان جوہر کامران چورنگی شامل ہے۔

ملیر 15 نمبر اور نیشنل ہائی وے ٹان شپ پر دھرنا ختم کر دیا گیا جس کے بعد دونوں مقامات پر سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا  ۔

خیال رہےکہ سندھ حکومت نے شیعہ برادی سےاپیل کی تھی کہ عوام کی پریشانیوں کے پیش نظر دھرنے ختم کردیے جائیں یاکسی گراؤنڈ یا پھر کراچی پریس کلب کےباہر دے دیا جائے، جہاں دھرنے کے حوالے سے مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔