اسٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو چھٹی کا اعلان  

143
interest

 کراچی: بینک دولت پاکستان  بدھ یکم جنوری 2025 کو بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم، بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں/مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔ خیال رہے کہ ہرسال کے پہلے دن تمام بینک لین دین کے معاملات کے لیے بند ہوتے ہیں جبکہ  ملازمین دفتر پہنچ کر سال بھر کا ریکارڈ بناتے ہیں۔