مولانا فضل الرحمن  کامیاب، صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کردیے

156

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  کی جہدوجہد رنگ لائی، دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوگئی،  صدر مملکت آصف زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت کے کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی  جلد نوٹیفکیشن میں جاری کرے گی، جس کے بعددینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن جائے گا، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔

خیال رہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں باقاعدہ تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا سے ملاقات کرکے جلد مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں متفقہ رائے سے منظور ہونے والا دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل

آصف زرداری نے دستخط سے انکار کرتے ہوئے اعتراض لگا کر اسے واپس بھیج دیا تھا جس پر جے یو آئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔