چمن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق، 2 افراد زخمی ہو گئے

131

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق گزشتہ روز چمن شہر کے علاقے روغانی روڈ پر کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔