ٹھٹھہ: پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا شہری بوند بوند کو ترس گئے

29

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) 4 روز سے نہریں بند، پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، ٹینکرز مافیا کی چاندی ہو گئی، محکمہ آبپاشی نے بغیر اطلاع 4 روز قبل نہریں صفائی ستھرائی کے لیے بند کر دیں، جس کی وجہ سے ٹھٹھہ، مکلی اور دیگر علاقوں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، لوگ دور دراز سے میلوں پیدل ڈی اے نہر اور بور سے پانی لے کر آرہے ہیں، پانی کی قلت سے ٹینکرز مافیا کی چاندی ہوگئی۔ مافیا فی ٹینکر پر ایک ہزار سے زائد رقم وصول کر رہا ہے، 1700 والا ٹینکر 2700 اور 2500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ غریب لوگ پانی خریدنے سے قاصر ہیں۔ محکمہ آبپاشی نہروں کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے، لیکن نہروں کی صفائی دکھائی نہیں دیتی۔