جیکب آباد: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخٓص کو زخمی کر دیا

10

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سول لائن تھانے کی حدود سیشن کورٹ کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوشہرو فیروز کے رہائشی علی غلام ماچھی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ لے جایا گیا، پولیس کے مطابق چند روز قبل زخمی شخص کے بھتیجے پرویز نے پسند کی شادی کی تھی، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔