میرپورخاص: ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات، یونائیٹڈ پینل کامیاب

90

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں یونائیٹڈ پینل بلا مقابلہ کامیاب، فرینڈز پینل کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کے صدر کے لیے اُمیدوار افضل کریم ویرک، نائب صدر شاہنواز لغاری، جنرل سیکرٹری میر اللہ بخش تالپور، جوائنٹ سیکرٹری بشیر احمد چنگ، خزانچی محمد علی مری، لائبریری سیکرٹری محبوب علی لغاری ممبر منیجنگ کمیٹی خالد حسین راہموں، محمد فرحان قریشی، وقار احمد ملک، چوتہرام کھتری، امر چند بھیل، محمد جاوید عمرانی اور داؤد لغاری بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، جبکہ فرینڈز پینل کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے، یونائیٹڈ پینل کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر وکلاء کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور نومنتخب عہدیداران کو ہار پہنائے، مبارکباد دی اور مٹھائیاں بانٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ بار میرپورخاص کے صدر میر پرویز تالپور، نائب صدر غلام حسین ملانو، جنرل سیکرٹری عبدالغفار ناریجو سمیت دیگر وکلا نے بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ بار پہنچ کر نومنتخب عہدیداران کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔