ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

83

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 21 صنعتی یونٹس کو ای پی اے نے سیل کر دیا ہے۔ مریم نواز کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربن یونٹ کے سروے
کے مطابق، لاہور میں اپریل 2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کا تناسب 43 فیصد تھا، جو دسمبر 2024 تک بڑھ کر 96 فیصد ہو چکا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ محکمہ تحفظ ماحول نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کر دیے ہیں، جبکہ 35 اسٹیشنز پر کام تیزی سے جاری ہے۔27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں ای پی اے نے 2883 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا، 860 نوٹس جاری کیے، 45.6 ملین روپے جرمانہ عائد کیا، 225 یونٹس کو سربمہر کیا، 105 ایف آئی آرز درج کیں اور 56 یونٹس کو منہدم کیا۔تمام صنعتوں کو اخراج کنٹرول سسٹمز کی تنصیب کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب