بنوں میں پولیس کے ابابیل اسکواڈپر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک

79

بنوں(آن لائن) خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں کی ٹاؤن شپ میں پولیس کی ابابیل اسکواڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے
میں ایک پولیس اہلکار مدثر زخمی ہوگیا، تاہم، جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ابابیل سکواڈ معمول کے گشت پر تھا۔