11 برس سے تنخواہ کے بغیر نوکری کر رہی ہوں‘جیل ملازمہ کی دہائی

103

کراچی (آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیل ملازمہ نے انکشاف کیا ہے کہ 11 برس سے تنخواہ کے بغیر نوکری کر رہی ہوں۔ عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں جیل ملازمہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخوست گزار جیل ملازمہ نے
عدالت کو بتایا کہ فوتگی کوٹے پر 2013ء میں بطور جیل ملازمہ بھرتی ہوئی تھی، میرے ساتھ بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے، 2013ء سے آج تک مجھے ایک بھی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔عدالت نے سندھ حکومت کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معصوم لڑکی جو بول بھی نہیں پا رہی اسے تکلیفوں میں ڈال دیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے محکمہ جیل خانہ جات و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے دستاویزات طلب کر لیں۔