مٹیاری ، پٹڑی سے بوگیاں اترنے کا حادثہ، تاحال ٹریک بحال نہ ہوسکا

150

ہالا(نمائندہ جسارت)مٹیاری کے قریب اللہ ڈنو ساند رولڑا پھاٹک کے مقام پرجمعہ کے روز سے ریلوے ٹریک کی پٹڑی سے اترکر الٹنے والی مال گاڑی کی 5 بوگیوںکو
سیدھا کرنے کے ساتھ ٹریک کی درستی کاکام ہفتہ کی شب تک جاری رہا جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک بحال نہ ہونے پر اڈیرولال ریلوے اسٹیشن دیگر اسٹیشنزپر تاحال کئی ٹرینیں کھڑی ہونے سے ٹرینوں میں سوار مسافروں میں بچے،بوڑھے خواتین کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق ٹریک کی بحالی کاکام جاری کرتے ہوئے ٹریک کوبحا ل کردیا ہے،مقامی افراد کے مطابق عرصہ دراز سے اڈیرولال اور اسکے گردونواح میں ریلوے ٹریک زبوں حالی کا شکار ہیں جس کی محکمہ ریلوے کی جانب سے مرمت نہیں کی جاتی شہریوں نے محکمہ ریلوے کے حکام سے ضلع بھر میں ریلوے ٹریک کی مرمت کرنےکا مطالبہ کیاہے ۔
ٹریک بحال نہ ہوسکا