بلو چستان کے متعدد اضلاع زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے

113

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلو چستان کے متعدد شما لی اضلاع زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے ۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آ با د کے مطابق گزشتہ رات بلو چستان کے شما لی اضلا ع
چمن ، قلعہ عبداللہ ،پشین اور افغانستان کا علا قہ اسپین بو لدک ودیگر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 اور مرکز پاک افغان باڈر چمن کے قریب درہ کوژک کے آس پاس علاقہ بتایا گیا ہے۔زلزلہ کی زیر زمین گہرا ئی 20کلو میٹر بتا ئی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف وہراس پیدا ہوگیاتاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔