تلخیاں اپنی جگہ مگر بات چیت ہونا ضروری ہے ،ایازصادق

81

لاہور(نمائندہ جسارت) اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات میں میثاق معیشت کو بھی شامل کرنے کی تجویز د یتے ہوئے کہا ہے کہ تلخیاں اپنی جگہ مگر بات چیت ہونا ضروری ہے ، خواجہ محمد رفیق کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلخیاں اپنی جگہ مگر بات چیت ہونا ضروری ہے ،9مئی کو وہ کیا گیا جو بھارتی فوج بھی نہ کرسکی،کیا ملٹری کورٹس سے پہلی بار سزائیں ہوئی ہیں جو اتنا واویلا کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں اربوں روپے خرچ ہوئے۔