۔9مئی کے واقعات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،عطاتارڑ

56

راہوالی/ گوجرانوالہ(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ9 مئی کے واقعات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، نو مئی کے کیسز کا فیصلہ عجلت میں نہیں ہوا، سانحہ 9 مئی کے منصوبہ ساز اور ماسٹر مائنڈ کے خلاف بھی کیس آگے بڑھنا چاہئے، ریاستی امور اور عالمی سطح پر تعلقات میں سیاست کو نہیں لانا چاہئے، معیشت اور سیاسی استحکام کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں، ہفتہ کو یہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لئے نیک نیتی سے مذاکرات چل رہے ہیں۔