پی ٹی آئی مذاکرات کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائے،عرفان صدیقی

40

اسلام آباد (اے پی پی) حکومتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر زور دیا ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے حکومتی کمیٹی کے ساتھ اپنی ملاقات کو منطقی انجام تک پہنچانے پر توجہ مرکوز کرے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ا نٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیز عوامی بیانات سے گریز کریں اور وہ اپنی کوششوں سے بامعنی اور منطقی نتائج حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ مزید برآں سینیٹر عرفان صدیقی نے اعلان کیا کہ 2 جنوری کا دن دونوں کمیٹیوں کے تعاون سے اضافی بحث کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔