عاطف اقبال کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

78

کراچی(سماجی رپورٹر)پاکستان گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے ستارہ پاکستان ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خا ن نے ہائی کیو فارماسیوٹیکل کے سی ای اواورچیئرمین پاکستان سینٹ کٹس اینڈ نیوس بزنس کونسل آف ایف پی سی سی آئی عاطف اقبال کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ایم پی اے صائمہ آغا اور ثانیہ ناز بلوچ،پا کستان گلوبل نیٹ ورک کے فاو?نڈر چیئرمین سید شاکر شاہ،فاو?نڈرسید ذیشان ہاشمی، پریذیڈینٹ حکیم نریجو،انڈس ہسپتال نیٹ کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان،بریگیڈیئرغفار جتوئی،آئی جی جیل خانہ جات ناصر خان اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔