گرینڈ الائنس آف پرووینشل آرگنائزیشن کی تقریب

64

کراچی (سماجی رپورٹر ) گرینڈ الائنس آف پرووینشل آرگنائزیشن (GAPO) کے پلیٹ فارم پر تقریباً 24 غیر سرکاری تنظیموں (NGO’s) نے باقاعدہ طور پر GAPO میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر GAPO کے بانی و سرپرست اعلی محمد نقی اور چیئرمین عرفان قریشی نے تمام عہدیداران اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کیاتقریب کا آغاز تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا اس کے بعد، GAPO کے پلیٹ فارم کی اہمیت اور مقاصد پر گفتگو کرنے کے لیے ایک اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا اس موقع پر GAPO کے سینئر عہدیداران، جن میں سینئر وائس چیئرمین عبدالخالد ، وائس چیئرمین اسمائیل شیخ صاحب، چیف آرگنائزر شاکر رضا ، جنرل سیکریٹری فرحان سلیمان، فائنانس سیکریٹری سیما شاکر، جوائنٹ سیکریٹری رضوانہ شاہد، چیف کوآرڈینیٹر محمد نور ، کوآرڈینیٹر ظفر عباس، آفس سیکریٹری حکیم زین شاہ اور اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ارشد ندیم ، لیگل ایڈوائزر بیرسٹر سیدہ حراشاہ سینئر،ایڈوو کیٹ ہائی کورٹ محمد الیاس لیگل ایڈوائزر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد خان لیگل ایڈوائزر بھی موجود تھے مہمانوں کی شرکت: تقریب میں خصوصی مہمانوں کی شرکت بھی قابل ذکر رہی، جن میں محترمہ روبینہ ناز، محترمہ عائشہ سلطانہ، ڈاکٹر محمد نوید، گورنمنٹ سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ سے امجد، سید فیصل زیدی، زاہد قریشی اور شہر کراچی کے دیگر معززین شامل تھے۔