مہران سوکرز ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کا کراؤن حاصل کر لیا

127

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مہران سوکرز ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کا کراؤن حاصل کر لیا۔جبکہ سکسٹین اسٹارز نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں سکسٹین اسٹارز اور مہران سوکرز مد مقابل تھیں۔ مقابلے کا آ غا ز انتہائی تیزی سے شروع ہوا۔سکسٹین اسٹار کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج جبکہ مہران سوکرز ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے فیوریٹ تھی۔اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیئے 5,5پینلٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔ جس میں مہران سوکرز نے3 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔اور ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔