نیا ناظم آباد آل اورنگی انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

333
کراچی: نیا ناظم آباد آل اورنگی انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر فخرالدین مہمان خصوصی سید محمد طلحہ کو گلدستہ پیش کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد ثاقب علی اور فخرالدین بھی نمایاں ہیں

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) نیا ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس میں آل اورنگی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں سولہ ٹیموں نے شرکت کی۔ تقریب میں ایونٹ میں شریک16 ٹیموں کے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نیا ناظم جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ نے بال کو ہٹ لگا ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ سید محمد طلحہ کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد چیئرمین عارف حبیب کے اسپورٹس سٹی کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کا ادارہ کھیلوں کے فروغ کے لیے تعلیمی ادروں کو بھی سپورٹ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ یہاں مستقبل میں دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی کرائے جائیں۔ سر سبز میدان پر پہلے روز8 میچوں کے فیصلے ہوا۔ پہلے میچ تعمیر ملت اسکول نے روز ہاؤس کیمپس ون کو شکست دی۔ شاہین اسکول نے رخشندہ پبلک کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ الحمد ہائی اسکول نے روز ہاؤس کیمپس ٹو کو ہرایا۔ اسلامیہ اسکول نے اقرا عثمان غنی کو مات دی۔ دی ایجو کیٹرز نے جامعہ صدیقیہ کو ہرایا۔ پرنس اسکول نے ملینیم اسکول کو مات دی۔ حفیظ الرحمن اسکول نے خورشید مونٹیسوری ورلڈ کو شکست دی۔ پائنیر اسکول نے بیکن لائٹ گرامر اسکول کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مشروبات بنانے والی کمپنی کوئس کے کورڈینیٹر سید منیر علی قادری کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا۔