فیزیکل ڈس ایبلٹی ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا

73

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے پاکستانی فزیکل ڈس ایبلٹی ٹیم کی کرکٹنگ اسکلز کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ ماہ 12 جنوری سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپلنز ٹرافی ٹی 20 مقابلے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے سری لنکا جانے والے اسکواڈ کے کنڈیشننگ اینڈ اسلکلز ڈیولپمنٹ ٹریننگ کیمپ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان، سرفراز نے کھلاڑیوں سے کہا کہ چیزوں کو سادہ رکھیں اور محنت کے ساتھ مثبت کرکٹ کھیلیں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ میں ی ڈی کرکٹ کو کافی ٹائم سے جانتا ہوں اور اس سے قبل بھی میں قومی ی ڈی ٹیم کے مختلف کیمپوں کے دورہ کیئے ہیں سرفراز نے مشورہ دیا کہ کسی بھی صورت حال میں گھبرائیں نہیں اور چیزوں کو سادہ رکھیں۔ “مجھے یقین ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ آپ لوگوں نے بھی ہر جگہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔