کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی سیرت امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے حکومت کو چاہیے کہ یوم سیدنا ابوبکر صدیقؓسرکاری سطح پر منانے کو اعلان کرے وہ المدنی قرآن اکیڈمی میں مفتی محمد اختر معاویہ، علامہ مرتضی خان رحمانی، قاری محمد جاوید، روحانی عالم سید جہانزیب سبزواری و دیگر سے گفتگو کررہے تھے مفتی محمد عدنان مدنی نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓنے جرات کے ساتھ جھوٹے مدعیان نبوت کے فتنے کی سرکو بی کر کے اسلام کی اعلیٰ اقدار کا تحفظ کیا آپؓ کے قیامت تک تمام مسلمان احسانات کے مقروض رہیں گے انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓکی صحابیت و آپؓ کے خلیفہ اول ہونے کا انکار کرنے اور آپؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے گروہ کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔