ایچ یو جے صحافیوں کیلیے مضبوط پلیٹ فارم ہے، تنظیم المساجد اہلسنّت

58

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم المساجد اہلسنّت پاکستان ڈویژن حیدرآباد کے ناظم اعلیٰ علیم آرائیں نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے گرین پینل کے نو منتخب صدر حامد شیخ، سینئر نائب صدر فیض کھوسو، نائب صدر الطاف کوٹی، اراکین مجلس عاملہ، ڈیلی گیٹس ممبر حمید الرحمان اور جنید خانزادہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صحافی برادری کے لیے مضبوط پلیٹ فارم ہے جو فلاح و حقوق کے حصول میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہیں، صحافی خصوصاً جہاں حیدرآباد کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں فعال نظر آتے ہیں، وہیں ساتھ ساتھ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نئے اُبھرتے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے میں بھی ان کا مثالی کردار ہے اور مزید بہتری کی ان سے اُمید کی جاتی ہے۔ ہم تنظیم المساجد اہلسنّت پاکستان کے پلیٹ فارم سے انہیں مبارکباد کا تہنیتی پیغام دیتے ہیں۔ علیم آرائیں نے کہا کہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وصال کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد ہو رہا ہے جن میں صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی سیرت اور روشن کردار پر علمائے کرام عوام کی تربیت کریں گے۔