پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

197

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل عرصے تک جنگ لڑی ہے اور لڑ رہی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی کی اہم کارروائیاں جاری ہیں، پانچ سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

لیفٹیننٹ جانہوں نے بتایا کہنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے نہ صرف دہشت گردوں کے متعدد منصوبوں کو ناکام بنایا بلکہ ان کی جانب سے چھپائے گئے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا، ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف یہ آخری خارجی کے خاتمے تک جاری رہی گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر خطرات کا ہمیں ادراک ہے ،پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2024 میں 59 ہزار 775 آپریشنز کیے گئے، خوارج سمیت 925 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا جبکہ 73 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی آپریشنز کے دوران ہلاک کیے گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد پاکستان کی سر زمین پر دہشت گردی کرتے آرہے ہیں، سییکورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں 27 افغان دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پیچھے مربوط سازش اور منصوبہ بندی تھی، اس منصوبہ بندی اور سازش میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے،پاکستان اور پاکستانی قوم اس جیسے کسی سانحے اور اس جیسی انتشاری سیاست کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کا ہر حکومت کے ساتھ ایک سرکاری اور پیش ورانہ تعلق ہوتاہے،دہشتگردی اس وقت ختم ہو گی جب انصاف، تعلیم، صحت اور گڈ گورننس ہو گی، دہشتگردی اس وقت ختم ہو گی جب دہشتگردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ختم ہوگا۔