لاہور اور راولپنڈی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

207

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے سالانہ سیکنڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال 6,199 امیدوار امتحانات میں کامیاب ہوئے، جبکہ 13,812 طلبا ناکام رہے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 30.91 فیصد رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ 20,295 امیدواروں نے امتحانات میں داخلہ بھجوایا تھا، جن میں سے 20,054 نے امتحانات میں حصہ لیا، جب کہ 236 امیدوار غیر حاضر رہے۔

دوسری جانب لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج بھی جاری کر دیے ہیں۔ اس امتحان میں کل 49,465 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 31,329 امیدوار ناکام ہوئے، اور صرف 18,136 امیدوار ہی کامیاب ہو سکے۔ اس امتحان میں کامیابی کا تناسب 36 فیصد سے زائد رہا۔