پشاور (صباح نیوز) گورنر خیبر پختونخوا نے یونیورسٹیز ترمیمی بل پر اعتراض لگا کر اسپیکر کو واپس بھجوا دیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ترمیمی بل واپس بھجواتے ہوئے لکھا کہ
آئین کے آرٹیکل 115(5) کے تحت بل کو بشمول سرٹیفکیٹس بطور منی بل منظوری کےلیے بجھوایا گیا ہے۔ گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 115(1)کے مطابق یونیورسٹیز ترمیمی بل منی بل کے دائرہ کار پر پورا نہیں اترتا، یونیورسٹیز ترمیمی بل کا تعین کیا جائے کہ یہ منی بل ہے یا نہیں۔