آسٹریلیا پر پچ فکسنگ کا الزام ،استعمال شدہ ٹریک ٹریننگ ملنے پر بھارتی ٹیم ناخوش

103

میلبرن(اسپورٹس ڈیسک) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے آغاز سے ہی آسٹریلیا پر پچ فکسنگ کا الزام عائد ہونے لگا، استعمال شدہ ٹریک ٹریننگ کیلیے ملنے پر بھارتی ٹیم کا منہ بن گیا، کپتان روہت شرما نے کہا کہ اب ہمیں فریش پچ ملی دیکھتے ہیں کہ پریکٹس کیسی رہتی ہے۔تفصیل کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت میں چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے باکسنگ ڈے پر میلبرن میں شروع ہوگیا، سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔بھارتی میڈیا کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ چوتھے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے بھارت کو پرانی اور بگ بیش میں استعمال شدہ پچ دی گئی، جس پر گیند نیچے رہنے کی وجہ سے بیٹرز کو ٹریننگ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔دوسری جانب، آسٹریلیا کو پریکٹس کیلیے فریش پچ دی گئی جہاں پر باونس کی وجہ سے میزبان کرکٹرز اپنے شاٹس کھیل رہے ہیں، اس حوالے سے ایم سی جی کے کیوریٹر میٹ پیج پہلے وضاحت دے چکے کہ فریش پچز ٹیسٹ میچ کے آغاز سے صرف 3 روز قبل دستیاب ہوتی ہیں۔