نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کے لیے تاریخ رقم کرنے والی شوٹر منو بھاکر ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ کے لیے نامزدگی سے محروم ہو گئیں۔منو بھاکر کی دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ کے لیے نامزدگی نہیں ہوئی جس پر اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کے والد اور کوچ بھارتی حکومت پر پھٹ پڑے۔اس حوالے سے منو بھاکر کے والد رام کشن بھاکر کا کہنا ہے کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں نے بیٹی کی کھیلوں میں حوصلہ افزائی کی، میں ملک کے تمام والدین سے کہوں گا کہ بچوں کو کھیلوں میں نہ لائیں۔ رام کشن بھاکر نے کہا کہ اگر پیسہ چاہیے تو کرکٹر بنائیں اور اگر طاقت چاہیے تو ایڈمنسٹریشن یا پولیس افسر بنائیں۔