ہوائی : لینڈنگ کے بعد یونائیٹڈ ائر لائنز کے طیارے کے پہیے سے لاش برآمد

107

ہنولولو (انٹرنیشنل ڈیسک) یونائیٹڈ ایئر لائن نے کہا ہے کہ ہوائی کے جزیرے ماوئی میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد طیارے کے پہیے سے ایک لاش ملی ۔ ائر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق یہ لاش اس کمپارٹمنٹ میں سے ملی ہے جس میں طیارے کا لینڈنگ گیئر موجود تھا۔ ائر لائن کی فلائٹ 202 نے شکاگو انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھری اور کاہولوئی ائرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ مقامی حکام کی جانب سے مرنے والے شخص کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ائر لائن کے مطابق طیارے کے کمپارٹمنٹ تک رسائی صرف باہر سے ہی ممکن تھی۔