دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کی نئی حکومت کی فوج نے طرطوس میں شدید جھڑپ اور 14سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد باضابطہ فوجی آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن کا آغاز جمعرات کے روز سے کیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جس افسر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی وہ بشار دور کی بدنام زمانہ جیل کے حکام میں شامل تھا۔ واقعہ خیربیت المازا میں پیش آیا ہے،جو علویوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور بشارالاسد کے سب سے کٹر حامیوں کا علاقہ ہے۔یاد رہے کہ دمشق میں قائم بد نام زمانہ جیل کے دروازے نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کھول دیے گئے تھے۔ بشارالاسد کے دور میں 13 برس تک شام بدترین خانہ جنگی میں گرفتار رہا اور بشارالاسد کی حکومت نے اپنے باغیوں کے لیے صیدنایا جیل قائم کر کے انہیں اذیتیں دے کر قید رکھنے کا سامان کررکھا تھا۔