کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت لاڑکانہ ڈویژن کی 2روزہ تربیت گاہ 28اور29دسمبرکو فاران پبلک اسکول میں منعقد ہوگی۔ شرکا تربیت گاہ سے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈپٹی جنرل سیکرٹریزممتازحسین سہتو،شیخ عثمان فاروق ،صوبائی امیرکاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،نائب امرا ،نائب قیمین سمیت دیگرقائدین وعلما کرام خطاب کریں گے جبکہ تربیت گاہ میں لاڑکانہ ڈویژن سے ہرسطح کے ذمے داران شریک ہوں گے۔نائب قیم و نگران ڈویژن امداداللہ بجارانی نے تمام کارکنان کو
بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے ۔امیرضلع لاڑکانہ ایڈووکیٹ نادرعلی کھوسہ کو ناظم تربیت گاہ مقررکیا گیا ہے۔