تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 18 سال کا نوجوان معذور ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نیو کراچی کا رہائشی عبید گزشتہ رات سبزی کا اسٹال بند کرکے گھر جارہا تھا۔پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ڈرائیور نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ اس کا ڈرائیوئنگ لائسنس جعلی ہے جو کی 1500 روپے میں لیاری سے 2 سال پہلے بنوایا تھا۔ڈرائیور حبیب اللہ نے انکشاف کیا کہ لگاڑی چلاتے ہوئے اکثر ٹریفک پولیس روکتی ہے، جعلی لائسنس دکھا کر خرچہ دیتا ہوں تو پولیس والے چھوڑ دیتے ہیں، لرننگ لائسنس 2019 میں بنا 2020 میں ایکسپائر ہوگیا تھا ۔