کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس چھا پوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،منشیات ،گٹکا ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نے کارروائی کر کے اتوار بازار میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت میں ملوث ملزمان محمد عامر ولد ابراہیم کو گرفتار کرلیا ،بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع جس میں دو روز قبل تھانہ ہذا کی حدود میں وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک خاتون اتوار بچت بازار سیکٹر فائو ایم نارتھ کراچی میں خریداری کر مصروف تھی جبکہ تین اشخاص جو کہ مذکورہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہے تھے جس میں سے ایک شخص کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا۔جس پر مقدمہ درج کیا گیا جس کی تفصیل سے ہے،مقدمہ الزام468/2024 نمبر بجرم دفعہ 294/34 مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بلال چورنگی مین کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ٹریفک حادثہ میں فرار ڈرائیور وقار ولد مشتاق کو گرفتار کرلیا، ملزم نے موٹر سائیکل سوار شہری54سالہ فہم الدین ولد نقیب الدین کو ٹینکر کے نیچے کچل کر ہلا ک کر نے کے بعد فرار ہوگیا تھا ۔ ٹینکر رجسٹریشن نمبر 316-TAL پولیس تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1525/2024 بجرم دفعہ 320/427 ت پ درج رجسٹر کر لیا گیا ،ہیوی ٹریفک کا ممنوعہ اوقات میں شہر کے اندر داخلے پر پابندی کا اطلاق پر سختی سے عمل جاری ہے ۔