نارتھ ناظم آباد جم خانے کا کنٹرول ، عدالت نے فریقین کو طلب کرلیا

64

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد جمخانے کا کنٹرول کا معاملہ ،عدالت نے فریقین سے 6 جنوری تک جواب طلب کریا۔سندھ ہائیکورت میں کے ایم سی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد جمخانے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن اور سرکلرز معطل کردیے،عدالت نے فریقین سے 6 جنوری تک جواب طلب کرلیا درخواست گزارکا کہنا تھا کہ سٹی گورنمنٹ نے 2009 میں نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں جمخانہ کے لئے اراضی 30 سالہ لیز پر دی تھی، ٹرسٹ کے تحت 2014 میں جمخانے کا قیام عمل میں لایا گیا، سینیئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے ایم سی غیر قانونی طور پر جمخانہ کے بائی لاز سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، ڈپٹی کمشنر وسطی اور ایس ایس پی وسطی کی جانب سے کئیجمخانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے کئے سرکلر بھی جاری کیے گئے، فریقین جمخانہ منیجمنٹ کمیٹی کے الیکشن کے ذریعے جمخانہ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں، نارتھ ناظم آباد جمخانہ اپنے کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت خودمختار ادارہ ہے۔