لاہور (صباح نیوز) فضائی آلودگی اور اسموگ کنٹرول کرنے کیلیے لاہور میں پاکستان کا پہلا اسموگ ٹاور نصب کردیا گیا۔ اسموگ ٹاور کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اور 2 ہفتے بعد نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسموگ ٹاورز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حالیہ ٹاور لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں اسموگ ٹاور راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔