راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد میں خواتین کیلیے علیحدہ جیل قائم کرنیکا حکم

67

لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جیل میں بنیادی حقوق سے متعلق درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین ملزمان کیلیے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں الگ جیلیں قائم کی جائیں اور جیلوں میں خواتین ملزمان کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ لمبے عرصہ سے قید ملزمان کے لیے آخری سال اوپن جیل میں گزارا جائے۔