تل کی پیداوار میں 455 فیصداضافہ ہوا، وزیر غذائی تحفظ

72


اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تل کی پیداوار میں 455 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو سالانہ 1.119 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے، تل کی برآمدات میں 327 فیصد اضافہ ہوا جو سالانہ 0.760 ملین ٹن 1.073 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔