قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابراعظم نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا۔
بابر اعظم دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی 20) میں 4، 4 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف کارنامہ
بابراعظم نے یہ سنگ میل سینچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران عبور کیا، تاہم، وہ اپنی پہلی اننگز میں صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بابراعظم کی ٹیسٹ کارکردگی
میچز: 50
سنچریاں: 9
نصف سنچریاں: 26
بہترین اننگز: 196 رنز
دیگر فارمیٹس میں کارنامے
بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں پہلے ہی 4 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں اور اب یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چند منتخب بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔