بانی پی ٹی آئی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں: پاکستان

152
No proposal to release Aafia Siddiqui

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزارت کو ایسی کسی تجویز کا علم نہیں ہے، پاکستان نے بین الاقوامی انسانی حقوق کےفرائض پرعملدرآمدکاعزم کر رکھا ہے، ہم تعمیری اور بامعنی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان اور امریکا تمام امور پر گفتگو کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یورپی یونین سے تعلقات ہمہ جہتی ہیں ، پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ مفاد کا تعلق ہے۔