ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 274000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کے اضافے سے 234911 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 14 ڈالر سے بڑھ کر 2628 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔