ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، زیارت میں پارہ منفی 11 ڈگری تک گرگیا

139

اسلام آباد : ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق زیارت میں پارہ منفی 11 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد 4، پشاور 6، لاہور 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قوں میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، سر گو دھا، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، صوابی، کوہاٹ، مردان، پشاور اور نوشہرہ میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے