دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے، راشد ایڈووکیٹ

186

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اللہ تعالی کا قرب حاصل ہوتا ہے، قابل فخر ہیں وہ لوگ جو اس پر آشوپ دور میں بلا امتیاز مستحقین کی مدد کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی محمد راشد خان ایڈووکیٹ نے تنظیم خادم انسانیت کی جانب سے مقامی بینکویٹ نورانی بستی میں مستحقین میں رضائیاں، لحاف اور کمبل تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں تنظیم کے صدرفقیر محمد قریشی، جنرل سیکرٹری نعیم احمد شیخ، چیئرمین سجاد احمد خان،فنانس سیکرٹری اسلم انصاری،ممبر مجلس عاملہ خالد چوہان،ڈاکٹر خالد آرائیں، ناصر قریشی، ناظم حسین سماجی رہنما ندیم قادری انصاری، ملک یونس جمال،مبارک ارباب، کوثر سلاوٹ،بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں،اسماعیل مغل، اظہر منگریو،یاسین جتوئی،ملک اسلم یونس، دانش،فہیم آرائیں، شبانہ عباسی، فرزانہ قریشی،سحرش آرائیں، سدرہ آرائیں کے علاوہ مستحقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے محدود وسائل ہونے کی وجہ سے وہ تمام ذمہ داری نہیں کر سکتی لہذا این جی اوز کا فرض بنتا ہے کہ وہ انسانیت کی فلاح و بہبود میں اپنا اہم کردار ادا کرے کیونکہ اللہ تعالی نے اپ کو اس نیک کام کے لیے چنا ہے ۔