لاڑکانہ ڈویژن میں پولیس مقابلہ ، 2پولیس اہلکارشہید

62

قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ڈویژن رینج کے ضلع شکارپور کے پولیس تھانہ ناپر کوٹ کے حدود میں واقع مسلح ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان ایک مسلح مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ڈاکو نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ضلع شکارپور کے تھانہ ناپرکوٹ کے حدود میں دو پولیس جوان شہید ہونے والے معاملے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کا سخت نوٹس ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ سے رابطہ ایس ایس پی شکارپور کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے پیچھے روانی۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کے احکامات پر رینج سے مزید نفری اور APC چین روانہ کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شکارپور کے تھانہ ناپرکوٹ کے حدود میں دو پولیس جوان الطاف حسین بروھی اور عبدالقادر کلادی شہید ہونے والے معاملے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔آج کل ضلع شکارپور اور ضلع جیکب آباد سنگین جرائم کی بھٹی میں دہک رہا ہے آئے دن اغوا مسلح ڈکیتی اور پولیس جوانوں کی شہادت میں سنگین حد تک اضافہ ہوگیا ہے لاڑکانہ ضلع کشمور ایٹ کندھکوٹ شکارپور اور جیکب آباد میں عملاً ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکومت سندھ ایڈہاک بنیادوں پر کام کررہی ہے اور عوام کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے پیپلزپارٹی اس معاملے میں کسی قسم کی سنجیدگی سے آپریشن کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے اور سیاسی سفارش کے حامل اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ مختلف سیاسی سماجی تجارتی تنظیموں اور مذہبی حلقوں نے جرائم کو روکنے کے لیے آئی جی پولیس سندھ سے بھرپور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔