ٹنڈو جام: رورل ہیلتھ سینٹر میں ویکسین سے متعلق آگاہی سیشن

64

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن سندھ حیدرآباد چیپٹر کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کے تعاون سے رورل ہیلتھ سینٹر میں ویکسین سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن حیدرآباد ڈاکٹر نوید احمد میمن نے کہا عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو خصوصاً پیدائش سے ڈیڑھ سال تک کی عمر بچوں کو تمام ویکسین لازمی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ جن بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے جنہیں ٹیکے نہیں لگے یا جنہوں نے دو ٹیکے لگوا کر باقی ٹیکے نہیں لگائے ہے، وہ بھی اپنے بچوں کو لازمی تمام ٹیکے لگوائیں تاکہ وہ مختلف موزی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلسل ٹیکوں سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیے گئے ہیں جس کا مقصد ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان ٹیکوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عوام میں ان ٹیکوں سے متعلق شعور اُجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے متعلق جو مہم شروع کی گئی تھی ہم نے اس میں بھی عوام سے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو کی ویکسین لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو لازمی تمام ٹیکوں کا کورس مکمل کریں تاکہ ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔