جنوبی کوریاکی آبادی میں معمر افراد کی کثرت‘ 20 فیصد کی عمر 65 سال سے متجاوز

94

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک سپر ایج سوسائٹی بن چکا ہے، جہاں 20 فیصد آبادی کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت، جنوبی کوریا نے گزشتہ سال کے اواخر میں دنیا میں سب سے کم شرح پیدائش کا ریکارڈ قائم کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2008 ء کے بعد سے عمر رسیدہ افراد کی تعداد دگنی ہو گئی، جب ان کی تعداد 50 لاکھ سے بھی کم تھی۔ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ موجودہ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ میں مردوں کی تعداد 44 فیصد ہے۔ حکومت نے مزید بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔